رمضان المبارک کے آغاز کے باعث رمضان بازاروں میں خریداری بڑھ گئی

جمعرات 17 مئی 2018 20:18

ملتان۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغاز کے باعث رمضان بازاروں میں خریداری کا کام بڑھ گیا ہے۔چینی ،کھجور اور بیسن کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے رمضان بازاروں کے وزٹ کے دوران انتظامات کو مزید بہتر کرنے اورچینی کی سپلائی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں یکم رمضان المبارک کے باعث صارفین کا رش دیکھنے میں آیا۔

موسم خوشگوار ہونے کے باعث شہری صبح سویرے ہی اشیاء کی خریداری کرنے پہنچ گئے۔رمضان بازاروں میں سبزیات کے ساتھ ساتھ چاول،دال چنا، چینی ،کھجور اور بیسن کی خریداری میں اضافہ کا رجحان غالب رہا اور صارفین نے ان اشیاء کی سب سے زیادہ خریداری کا کام کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے گلگشت،ایم ڈی اے روڈ،مدنی چوک سمیت شہر کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔

ا نہوں نے رمضان بازاروں میں لگائی جانے والی فیئر پرائس شاپس پر رکھی گئی اشیاء کا معیار بھی چیک کیا اورآئٹمز کی تعداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے رمضان بازاروں میں چینی ،کھجور،اور بیسن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ان کی سپلائی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے رمضان بازار آنے والے صارفین سے بھی بات چیت کی اور ان سے مسائل دریافت کئے۔

متعلقہ عنوان :