(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں‘ طاہرالقادری

کرنل سہیل عابد جیسے سپوتوں کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا،عوام دہشتگردوں کو شکست دینگے‘سربراہ عوامی تحریک کا اجلا س سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 20:18

(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نااہل برادران بتائیں سانحہ ماڈل ٹائون میں 100 لوگوں کو گولیاں کس کے کہنے پر ماریں کس کے کہنے پر شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کی ایف آئی آر درج نہ ہونے دی اور کس کے کہنے پر 31,30اگست 2014 ء کی رات اسلام آباد میں پرامن سیاسی کارکنوں پر بارود کی بارش کروائی ،نواز شریف ایک قومی،اخلاقی، سیاسی مجرم ہیں۔

وہ گزشتہ روز سینئر رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی عہدیداروں اور کارکنوں کے پاس موقع ہے کہ وہ نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں،سیاسی عہدے عارضی ہیں، ملک اور اداروںنے قائم رہنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے بزرگ آج بھی زندہ ہیں اور آج بھی ان کی آنکھوں کے سامنے وطن عزیز کے لیے بہنے والا خون ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس ہے انہی جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا ہے ،قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے۔