خصوصی تربیت پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا لانس نائیک شہید

سلطان احمد بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہوا،میت پاکستان پہنچا دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 20:11

خصوصی تربیت پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا لانس نائیک شہید
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :خصوصی تربیت پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔پاک فوج کا جونئیر عہدیدار سلطان احمد تربیت کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہوا،،شہید کی میت پاکستان پہنچا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار اس وقت دنیا بھر میں امن کی فضا قائم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں میں پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156 پاکستانی جوان جام شہادت نوش کرچکے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاک فوج کے اہلکار اور افسران اس وقت دنیا بھر میں تربیت کے سلسلےمیں بھی موجد ہیں ۔ایسی ایک خصوصی تربیت پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کا جونئیر عہدیدار سلطان احمد تربیت کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہوا،،شہید کی میت پاکستان پہنچا دی گئی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی پاکستانی فوج کا حوالدار شہید اسحاق شہید ہو گیا تھا۔ کوٹ اسلام کا محمد اسحاق پاک فوج میں حوالدار تھا ۔کچھ عرصہ قبل محمد اسحاق خصوصی مشن پر سعودی عرب گیا اور گزشتہ دو ماہ سے وہاں مقیم تھا۔گزشتہ روز گرنیڈ پھٹنے سے محمد اسحاق شہید ہو گیا تھا۔