اراکین پنجاب اسمبلی کا الوداعی گروپ فوٹو اور سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی طرف سے الوادعی افطار ڈنر

جمعرات مئی 20:27

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے 36ویں اجلاس کے اختتام پر اسمبلی کے احاطہ میں اراکین نے سپیکر رانا محمد اقبال خاں کے ہمراہ الوداعی گروپ فوٹو بنایا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی، صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، چوہدری محمد شفیق، عائشہ غوث پاشا، زعیم حسین قادری ، پارلیمانی سیکرٹریز اور مرد و خواتین اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ بعدازں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا۔