خیبرپختونخواہ کے سینئر صحافیوںاورتجزیہ نگاروںکے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ

،ْ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ ورک فورس وقت کی ضرورت ہیں پاکستان کے تمام صوبوں میںاس نوعیت کے منصوبے شروع کیے جانے چاہیئں-، شرکاء

جمعرات 17 مئی 2018 20:27

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) خیبر پختونخواہ کے سینئر صحافیوںاورتجزیہ نگاروںکے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس قربان لائن کادورہ کیا۔11رکنی وفد میںپشاور پریس کلب کے صدر سمیت نیشنل ٹیلی وژن چینلز کے بیوروچیف اورقومی اخبارات کے چیف رپورٹرز شامل تھے ۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔

سینئر صحافیوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ بھی کروایا گیا۔وفد کے شرکاء نے دورے کے دوران کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پروفد کوپی پی آئی سی تھری سینٹرسے کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بھی بتایاگیا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کے صحافی وفدنے سیف سٹیز منصوبے میںگہری دلچسپی کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میںاس نوعیت کے منصوبے شروع کیے جانے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ ورک فورس وقت کی ضرورت ہیں۔ پشاور پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے منصوبے میں عالمی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہااور بڑی تعداد میں نوجوان ورک فورس کو کام کرتے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے سینئر صحافیوںاورتجزیہ نگاروں کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر لاہور کا معلوماتی دورہ کر رہا ہے۔