کارڈیک کیتھیٹی رائزیشن لیبارٹریز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ پر عمل درآمد کیلئے ایک مشاورتی اجلاس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرے گا: ڈاکٹر محمد اجمل خاں

جمعرات 17 مئی 2018 20:27

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات برائے کارڈیک کیتھیٹی را یزیشن لیبارٹریزکی رجسٹریشن اور لائسنسنگ پر عمل درآمد کے لئے گزشتہ روزایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔اس میں سرکاری و غیر سرکاری شعبہ سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھا رٹی آف پاکستان،وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوارڈینیشن، پی ایم ڈی سی، اور صوبائی محکمہ صحت سے آفیسران شامل تھے۔

سیشن کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسرپی ایچ سی ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کی ، شرکاء کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی، جوکہ ملک کے معر وف کارڈیالوجسٹ پر مشتمل ہے، کی پیش کردہ سفارشات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنسز سٹنٹس کی قیمت،لیبارٹریوں کی رجسٹریشن اورماہرامراض دل کی قابلیت کی جانچ کرنا تھے، جس میںملک کے معروف ماہرین امراض دل نے اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیا۔

یہ سفارشات سپریم کورٹ کے حکم نامے بتاریخ 20 مارچ کا حصہ بن گئی ہیں اوران پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کہا کے سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور کمیشن کیتھ لیبارٹریز کی رجسٹریشن اور لائسنسگ کو یقینی بنائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کی سفا رشات پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔