پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ریزرویشن آفس کے اوقات تبدیل کر دیئے

جمعرات 17 مئی 2018 20:21

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی،پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق صبح کی شفٹ 8 سے دوپہر ایک بجے تک اور شام کی شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک کام کرے گی جبکہ جمعہ کے روز ریزرویشن آفس دوپہر 12بجکر 30منٹ سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے، واضح رہے کہ جن ریزرویشن آفسز میں ایک شفٹ کام کررہی ہے اُن کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :