شیش محل اور سمر پیلس کی ڈاکومینٹیشن والڈ سٹی اتھارٹی اورآغا خان کریں گے

سیاحوں کی دلچسپی کیلئے مغل ، سکھ اور برطانوی ادوار کی تصاویر شاہی قلعہ میں لگائی جائینگی، ہیریٹیج کنزرویشن بورڈ

جمعرات مئی 20:27

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی شیش محل اور سمر پیلس کی بحالی کے لئے ڈاکومینٹیشن کا کام آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے ساتھ مل کر کرے گی۔ شاہی قلعہ میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے مغل ، سکھ اور برطانوی دور کی تصاویر بھی نصب کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ ہیریٹیج کنزرویشن بورڈ کی پانچویں میٹنگ کے شرکا نے کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کی صدارت بورڈ کے چیئرمین میاں یوسف صلاح الدین نے کی جبکہ بورڈ ممبرز، کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، سلیمہ ہاشمی ، سجاد کوثر ، فقیر سیف سمیت والڈ سٹی اتھارٹی کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ بورڈ میٹنگ میں اتھارٹی کے ماسٹر کنزرویشن پلان پر عمل درا?مد کے حوالے سے بریفنگ اور تجاویز بھی دی گئیں۔ میٹنگ کے شرکا کا کہنا تھا کہ ڈاکومینٹیشن کے بغیر عالمی ثقافتی ورثہ کی بحالی کا کام شروع نہیں کیا جا سکتا۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ ماسٹر کنزرویشن پلان کی مدد سے ہم اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کریں گے۔ ہمارا ورثہ ہی ہماری پہچان ہے۔

متعلقہ عنوان :