Live Updates

نااہل نواز شریف قومی مجرم بن چکا ، نوازشریف اور الطاف حسین کی سوچ ایک جیسی ثابت ہو چکی ہے، غلام محی الدین دیوان

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل وایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ نااہل نواز شریف قومی مجرم بن چکا ہے، نوازشریف اور الطاف حسین کی سوچ ایک جیسی ثابت ہو چکی ہے نواز شریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان ان کی ہواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے نواز مودی دوستی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نااہل نواز شریف کے بیان نے پاکستانیوں کے وقار کو مجروع کیا،نواز شریف ملک دشمنوں کے آلہ کار بن کر ریاست پر حملہ آور ہو رہا ہے وہ ہم ہونے نہیں دیں گے،نواز مودی کا گٹھ جو ڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے‘ ہر محب وطن پاکستانی کا نواز شریف سے اعتبار ا اٹھ گیا ہے، افواج پاکستان کا کردار انتہائی مثالی ہے‘جنہو ں نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے‘ نواز شریف اور مریم نواز اداروں پر تنقید کر کے پاکستا ن کی دشمن قو تو ں کو خوش کر رہے ہیں، پاکستان کا جو غدار ہے ا ُس کی جگہ جیل ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات