شہباز شریف نے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کو اپنی عادت بنا لی ،جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی ،نیر حسین بخاری

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کو اپنی عادت بنا لی ہے۔شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمے دار نواز شریف ہے۔ شریفوں کی بدنیتی کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تھے تو نواز شریف کے پیٹ میں درد ہونے لگی اور انہوں نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کام شروع کیا تو نواز شریف نے سازشیں شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شہروں میں آٹھ آٹھ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس بیس گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔ نیر بخاری نے کہا کہ شوباز شریف درجنوں بار یہ دعوے کرتے رہے کہ اگر انہوں نے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی تو ان کا نام بدل دینا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ اپنا نام تبدیل کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک