پشاور،اسلامی جمعیت طلبہ کافلسطین کے حق میں امریکہ کے سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف پشاور صدر میں ریلی کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ نے فلسطین کے حق میں امریکہ کے سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف پشاور صدر میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں پشاور بھر سے طلبہ نے شرکت کی ریلی میں شریک طلبہ امریکہ مخالف نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے مختلف بینرز اور چاٹس آویزاں کئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور حسن بشیر نے شرکت کی اور طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئی کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم پوری دنیا کیلئے باعث شرم ہے،ہم امریکا کے سفارتخانے کی منتقلی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

انہو ںنے کہاکہ احتجاج کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں پر سوالیہ نشان ہے، مسلمان امت کا یہ فرض ہے کہ وہ اس صورتحال میں فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ فلسطینیوں کے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرتی رہیگی۔