لاہور، شالیمار ایکسپریس کی بوگی کے نیچے ڈیڑھ ماہ کی مردہ حالت بچی کی لاش برآمد

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے واشنگ لائن پر دوران گشت آن ڈیوٹی کانسٹیبل اسلم خان کو 28 ڈائون شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 12 سیٹ نمبر 1سے 6کے نیچے پڑے نیلے شاپر بیگ میں ڈیڑھ ماہ کی مردہ حالت بچی کی لاش پڑی ملی۔ واقع کی فوری اطلاع ایس ایچ او تھانہ ریلوے پویس کراچی کینٹ دی گئی ریلوے پولیس نے ضروری کاروئوائی مکمل کرنے کے بعد بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے لے جائی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ سے واضح ہوا کہ بچی کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوئی۔ پولیس کو شک ہے کہ بچی کو قتل کرکے ماراگیا اور بعدازاں شاپر بیگ میں لاش سیٹ کے نیچے رکھ دی گئی۔ پولیس نے زیر دفعہ 302ایف آئی آر مرتب کرکے نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ریلوے پولیس ترجمان نے کہاہے کہ ورثاء لاش کی شناخت کے لیے تھانہ کراچی کینٹ ریلوے پولیس رابطہ کرسکتے ہیں یا ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس طارق علی لغاری سے ان نمبروں پرتفصیل حاصل کرسکتے ہیں۔ 0300-3000220021-99206072/0332-9202222/