نواز شریف جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مشرف کو غدار کہنے والے خود غدار ثابت ہو چکے ہیں،رہنماء مسلم لیگ(ق) پنجاب

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مشرف کو غدار کہنے والے خود غدار ثابت ہو چکے ہیں۔بھارت جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا سب سے بڑا مخالفت اور دشمن ہے نواز شریف نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) ہر دور حکومت میں جمہوریت مخالف ایجنڈا اپنایا ہے بعد میں فوج کو بدنام کرنا شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا ایک طرف افواج پاکستان اور پاکستانی شہری بھاری جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں دوسری طرف بھارت نواز حکمران مسلسل بھارتی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے چار سو سے زائد پاکستانی شہریوں کو شہید کیا لیکن آج تک نواز شریف یا ان کے وزیر کے منہ سے بھارتی جوسوس کیخلاف ایک لفظ بھی نکلا ۔اس سے ثابت ہو چکا ہے موجودہ حکومت کا مشن پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔