سردار شیر علی خان گورچانی نے کی ا یمرا کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدداروں کو مبارک باد

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایمرا) کے سالانہ انتخابات 2018-19میں نو منتخب عہدداروں کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہر نازک موڑ پر ملک و قوم کی بھلائی کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دیتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان تمام صحافی بھائیوں اور بہنوں پر فخر ہے جنہوں نے استحکام پاکستان کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کیا اور اپنے قلم کے ذریعے جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ آ ئیے ہم سب مل کر نئے عزم اور جذبے سے وطن عزیز کی خدمت کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایمرا کے نومنتخب عہددار صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا احسن انداز میں کردار ادا کریں گے۔