ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات کار میں تبدیلی

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات کار میں تبدیلی کے کرتے ہوئے صبح کی شفٹ 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک کام کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ریزرویشن آفس دوپہر 12بجکر 30منٹ سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ جن ریزرویشن آفس میں ایک شفٹ کام کررہی ہے اُن کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم وہ رمضان المبارک سے ریزرویشن آفس کے اوقات کار دوبارہ رات 9 بجے تک ہوںگے۔