پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 217عطائیوں کے اڈے بند کردیئے

770علاج گاہوںپر چھاپے ،1 20 عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیئے

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ دوروزمیں217عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میںملتان،بہاولپور،قصور،پاکپتن، فیصل آباد،شیخوپورہ،مظفرگڑھ،گجرات،سیالکوٹ،اٹک،رحیم یارخان،سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں770علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی 217پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 28اڈے قصور میںبند کیے گئے ہیں ،جبکہ دوسرے ضلعوں میں فیصل آباد کے 24،سرگودھا 18،سیالکوٹ اورمظفر گڑھ ہر ایک میں 17،شیخوپورہ،ملتان ،گجرات اوررحیم یار خان ہر ایک میں 16،پاکپتن 14اوراٹک 13اڈے سیل کیے گئے ہیں۔مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق 770میں سی201 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔