شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

آرمی چیف سمیت سول و فوجی اعلیٰ حکام نے شرکت کی، شہید کوبھارہ کہو میں سپرد خاک کیا جائیگا ،آئی ایس پی آر

جمعرات مئی 20:47

شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) دہشت گردوںکے خلاف آپریشن میں شہیدہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سول و فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر))کے مطابق شہیدکرنل سہیل عابدکی نمازجنازہ اداکردی گئی ،جس میںآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینیر سول و فوجی افسران ،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق شہید کرنل سہیل کوبارہ کہو کے قریب گاوں بوبری میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاجائیگا۔کرنل سہیل عابد گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

Your Thoughts and Comments