Live Updates

سوشل میڈیا کے رن مرید محمد علی کی ایک اور ویڈیو وائرل

عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا ، عمران خان جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے،محمد علی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 20:33

سوشل میڈیا کے رن مرید محمد علی کی ایک اور ویڈیو وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :سوشل میڈیا کے رن مرید محمد علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئ۔محمد علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا ، عمران خان جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔بعد ازاں اسکی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے واضح کیا کہ گزشتہ ویڈیو محض ہنسی مذاق تھی اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ،والدین کا نعم البدل دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اسکا کہنا تھا کہ اس نے اپنا وائرل کلپ محض مذاق اور لطف اندوز ہونے کے لیے بنایا تھا لیکن لوگ اس کو سنجیدہ لے گئے۔

اس کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر رن مرید مشہور ہونے والے محمد علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں محمد علی نے عمران خان کے حق میں بیان دیا ہے۔اس موقع پر سوشل میڈیا کے رن مرید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے غریبوں کی حامی ہے ، دنیا کی کوئی طاقت بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات انتہائی خراب ہیں ، بچوں کی تعلیم کا برا حال ہے، کھانے کو روٹی نہیں ،گھر میں گیس نہیں ۔محمد علی کا کہنا تھا عمران خان کا لاہور جلسے میں خطاب سنا تھا ،اس وقت اندازہ ہوا کہ اگر کوئی پاکستان میں سچا مسلمان ہے تو وہ عمران خان ہے۔ محمد علی نے اپنے روایتی انداز میں ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کا خطاب سنا ہے گلے سے کھانا نہیں گزر رہا ۔ویڈیو کے اختتام پر محمد علی نے عمران خان سے گزارش کی کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اسکو ایک رکشہ چاہیے لہذا عمران خان اسکی مدد کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات