Live Updates

کارکنان انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کریں، شوکت یوسفزئی

جمعرات 17 مئی 2018 20:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پارٹی کو نچلی سطح پر منظم اور مضبوط بنائیں، پارٹی کارکنان تحریک انصاف کے منشور عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ وہ جمعرات کو تحریک انصاف کے ضلعی صدر نقیب الله خان کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر نقیب الله خان، تحصیل صدر ملک سعید، یوتھ ونگ کے صدر ملک عابد، جنرل سیکرٹری وقاص تنولی، خواتین ونگ کی صدر طلعت یاسمین، آئی ایس ایف کے صدر ستار سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، دیگر جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، عوام کی نظریں اب صرف تحریک انصاف پر لگی ہیں۔ قبل ازیں پارٹی کے ضلعی صدر نقیب الله خان نے صوبائی رہنما کو پارٹی حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات