گورنر سیکرٹریٹ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قوانین کی منظوری دیدی

جمعرات مئی 20:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) گورنر سیکرٹریٹ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قوانین کی منظوری دیدی۔ گورنر خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قوانین کی منظوری دینے کے سلسلہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے تمام ملازمین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے قوانین کی منظوری کو یونیورسٹی کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ملازمین سے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ضرور آتی ہے، الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے قوانین کی منظوری ہو گئی ہے، ملازمین اور اساتذہ جو کافی عرصہ سے ترقیوں کے منتظر تھے یا یونیورسٹی میں پروفیسرز اور سینئر لوگوں کی کمی کا مسئلہ تھا انشاء الله اب وہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کی منظوری سے ایبٹ آباد یونیورسٹی ترقی کی نئی راہ پر چلے گی۔