ایبٹ آباد،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ برادری دو حصوں میں بٹ گئی، کیمسٹ ایسوسی ایشن عہدیداروں کی دکانیں بند رہیں

جمعرات مئی 20:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ایبٹ آباد میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ برادری دو حصوں میں بٹ گئی، کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں، شہر کے اکثریتی میڈیکل سٹورز دوسرے روز کھل گئے۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم سمیت اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے شٹر ڈائون ہڑتال شروع کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ہڑتال جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلہ میں ایبٹ آباد میں کیمسٹ برادری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، اکثریت کیمسٹوں کی دکانیں جمعرات کو کھلی رہیں جبکہ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی دکانیں بند رہی۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے تاہم کیمسٹ ایسوسی ایشن کا ایک بڑے دھڑے نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :