مخالفت برائے مخالفت ہمارا شیوہ نہیں، اپوزیشن کا کردار ختم ہوگیا تو ہائوس نہیں چل پائے گا۔ سجاد خان بگڑہ

جمعرات 17 مئی 2018 20:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تحصیل کونسل ہری پور میں اپوزیشن لیڈر سجاد خان بگڑہ نے کہا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت ہمارا شیوہ نہیں، اپوزیشن کا کردار ختم ہوگیا تو ہائوس نہیں چل پائے گا، حزب اختلاف میں بیٹھے ممبران مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں مساوی فنڈنگ کی گئی تو ہم حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں بالڈھیر سے بچوں کو اغواء میں ملوث ملزمان کی بازیابی پر پولیس انتظامیہ کو سراہا اور تحصیل حکومت کی طرف سے پولیس افسران کیلئے انعام کی بھی درخواست کی۔ سجاد خان بگڑہ نے کہا کہ تحصیل حکومت ٹی ایم اے اثاثوں کا تحفظ کرے، چار سالوں میں ٹی ایم اے لیگل ایڈوائزر کے کیسز کی رپورٹ ہائوس میں پیش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :