خدمت انسانیت ہمارا مشن ہے، 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی عوام کی ہو گی۔ سید احمد حسین شاہ

جمعرات 17 مئی 2018 20:48

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت ہمارا مشن ہے اور انشاء الله 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی عوام کی ہو گی، اس روز عوامی امیدوں اور عوامی توقعات کا گلا گھوٹنے والوں کا یوم حساب ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو شوہال درہ کے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ بالاکوٹ کی جس طرح تعمیر و ترقی ہونا تھی اس طرح نہیں ہو سکی اور ان کے دور کے بعد سے کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں شروع ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے حاصل کئے، آج بھی لوگ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو یاد کرتے ہیں، آئندہ الیکشن میں یہاں لوگ ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔