تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہو گئی، تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ سے 530 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے لگی

جمعرات 17 مئی 2018 20:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ شروع ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھ فٹ تک بلند ہو گئی ہے، پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1388 فٹ سے بلند ہو کر 1394.38 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔

ڈیم میں پانی کی آمد 41 ہزار 200 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 34 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان نے تربیلا بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی ٹرپنگ کے بعد بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چار پیداواری یونٹ بند ہے، بجلی کی پیداوار 530 میگاواٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :