سستے رمضان بازاروں کی صفائی کیلئے اپنے ورکرز کی ڈیوٹیاں تفویض کردیں ، آر ڈبلیو ایم سی

جمعرات 17 مئی 2018 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) میئر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماہ رمضان المبارک کیلئے شہر میں قائم ہونیوالے سستے رمضان بازاروں کی صفائی کیلئے اپنے ورکرز کی ڈیوٹیاں تفویض کردیں اور کنٹینرز بھی رکھو ا دیئے ہیں،صفائی ورکرز نے یکم رمضان المبار ک سے ان بازاروں کی صفائی کی ذمہ داری سنبھال لی ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تقریبا85ورکرز شہر بھر اور کینٹ و مری میں قائم بازاروں میں صفائی کے فرائض سرانجام دینگے،ہر بازار میں6سے 10ورکرز دو مختلف شفٹوں میں کام کرینگے،صفائی کیساتھ ساتھ وہ دکانداروں میں ویسٹ بیگز بھی تقسیم کرینگے اور انہیں صفائی کی آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس بھی دینگے تاکہ وہ بھی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان سے بھرپور تعاون کریں،راولپنڈی شہر کے علاقوں ڈھوک حسو،خیابان سرسید،فیصل چوک،نواز شریف پارک،کمیٹی چوک،گلزار قائد،دھاماں سیداں،چکری روڈ لکھن،راولپنڈی کینٹ بورڈ ،چکلالہ کینٹ بورڈاور مری میں قائم ہونیوالے ان بازاروں کے قریب تقریبا 30کنٹینرز رکھوا دیئے گئے ہیں تاکہ دکاندار اپنا کوڑا کر کٹ ان میں ڈال سکیں ،جسے بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز ٹھکانے لگا دینگے،رمضان بازاروں میں صفائی کے حوالے سے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا ،جسمیں رمضان بازاروں میں صفائی پلان کی منظوری دی گئی،رمضان بازار صفائی آپریشن کی سر براہی سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال کرینگے،جبکہ مینیجر آپریشنز راولپنڈی سٹی سید حسن سردار ،مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ کونسل اسرار جاوید ،مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ کونسل علی مراد،مینیجر آپریشنز تحصیل جلال الدین اور ڈپٹی مینیجر آپریشنز خالد نعیم ان بازاروں میں صفائی آپریشن کی نگرانی کرینگے،جبکہ سلیمان عزیز ،محمد اسحاق،نیر عباس انکی معاونت کرینگے،ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہر سال کی طرح اس ماہ رمضان میں بھی سستے رمضان بازاروں میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی،تمام انچارج اور ورکرز بھرپور محنت کریں اور صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں،میں مختلف اوقات میں اچانک دورے کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا،کہیں بھی کوئی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائیگی،شہریوں کو رمضان بازاروں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے بخوبی نبھائینگے۔