شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کاافتتاح کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ، چوہدری مامون انور

جمعرات 17 مئی 2018 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کینٹ کے رہنما چوہدری مامون انورنے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بالاآخر عوام سے کیا گیا ایک اوروعدہ پوراکرتے ہوئے لاہور کے شہریوں کی سفری سہولت کیلئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور ثابت کردیا ہے کہ شہبازشریف نام کے نہیں بلکہ اپنے کا موں کی وجہ سے خادم اعلی کہلاتے ہیں حقیقی معنوں میں اگرکسی نے عوام کی خدمت کی ہے تو وہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ہی ہیں ہم سب انہیں اورنج لائن میٹرو منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، دوسری طرف تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں سوائے زبانی وعدوں کے عملی طورپر کچھ نہیں کیا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے رینج روڈ آفس میں مسلم لیگ ن کے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔