اشیاء خورد ونوش کی خر یدا ری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹر یٹوں کی کڑی نگرا نی میں کی جا ئے، سارہ حیات

جمعرات 17 مئی 2018 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیات نے ر مضا ن بازار وں کے انتظامات سے متعلق جا ئزہ اجلاس میں بتایا کہ ماہ ر مضان کے با بر کت مہینے میں عوام الناس کو کھا نے پینے کی معیا ری اشیاء کی مناسب اور سستے داموں پر د ستیابی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع را ولپنڈی میں کل 16 ر مضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی سٹی کی حدود میں یہ بازار نواز شر یف پا رک، کمیٹی چوک، گلزار قا ئد، اڈیا لہ روڈ، چکری روڈ، چنگی نمبر 22، چو ہڑ چوک ما ڈل بازار، خیابان سر سید، ڈ ھوک حسو، حیدری چوک جبکہ تمام تحصیلوں میں بھی یہ بازار لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار بار شوں کی وجہ سے بعض جگہوں پر بازار کچھ تاخیر کا شکار ہو ئے ہیں تا ہم وہاں کام جا ری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ انہیں جلد از جلد فعال کر کے عوام الناس کو ر یلیف فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سا رہ حیات نیہدایت کی کہ تما م با زاروں سے متعلق ڈ یٹا کو اپ ڈ یٹ ر کھا جا ئے اور اشیا ء خو ر دو نوش کی خر یدا ری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹر یٹوں کی کڑی نگرا نی میں کی جا ئے اوربلک کے ساتھ ساتھ روز انہ کی خر یدا ری کے مو قع پر آ فیسرز ضرور موجود ہوں تا کہ شفافیت و معیار کو یقینی بنایا جا سکے نیز چیزوں کی تر سیل کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ ر مضان مد نی دستر خوان 2018بھی لگا ئے جا رہے ہیں جن میں صدر کی حدود مسجد برہان الدین نزد سینٹ میری کالج، جامعہ مسجد جرا حی، منکیا لہ سٹیشن، مسجد بلال جی ٹی روڈ، جامعہ مسجد چک بیلی خان، جا معہ مسجد ڈھوک پہڑیاں، جامعہ مسجد را یئا ولجان قا ئد اعظم کالونی، ہسکول پٹرول پمپ اڈیا لہ روڈ کلیال، ثمرزار ہا ئو سنگ سکیم اڈیا لہ روڈمیں افطار کا انسا نیت دوست افراد کی جانب سے افطا ر کا انتظام کیا جائے گا۔

اسی طرح سٹی کی حدود میں جا معہ مسجد روڈ بنی، حنفی مسجد کمر شل ما ر کیٹ، بو ہڑ بازار نزد عمران پلازہ، امپر یل ما ر کیٹ، فوارہ چوک باڑہ ما رکیٹ، سر کلر روڈ وارث خان، چا ندنی چوک میں افطار جبکہ وارث خان چو ک، اتوار بازار ملت کا لو نی کمیٹی چوک میں سحر و افطار اور ریفریشمنٹ سینٹر کمرشل ما رکیٹ میں سحر ی کا انتظام کیا گیاہے۔ کینٹ کی حدود میں را ولپنڈی ر یلوے سٹیشن، کو ٹھہ کلاں، ہا ئی کو رٹ روڈ نزد ر حمان سی این جی، بحر یہ ٹا ئون فیز 7-، ہیڈ آفس کو ہ نور ملز پشا ور روڈ، و یژن سی این جی ال امین پلا زہ، چکلالہ سکیم۔ 3، ڈی ایچ اے۔I سیکٹرEمیں افطار ڈ نر کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :