سندھ پولیس نے ٹیکنالوجی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 17 مئی 2018 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سندھ پولیس نے ٹیکنالوجی میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ضلع وسطی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا، اس کنٹرول روم سے پولیس موبائلوں اور تھانوں میں لگے دیگر کیمروں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلع وسطی کے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ 23 تھانوں کی پولیس موبائلوں میں ہائی ٹیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جنھیں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ایس ایس پی وسطی کے مطابق یہ کیمرے تھانوں کے اندر لاک اپ، ڈیوٹی رومز اور دیگر مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے ہدایات بھی دی جاسکتی ہیں۔دریں اثنا رمضان المبارک میں سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مارکیٹوں اور مساجد کے اطراف میں 23 ہزار کے قریب اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں، رینجرز کے اہل کار بھی سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔