بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ4 دھماکوں سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 21:05

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ4 دھماکوں سے لرز اٹھا
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018ء) بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ تین دھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ 4 دھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔ میڈیا چینلز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کے بعد دھماکوں کی جگہ اور نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریسکیو ٹیموں اور سیکورٹی فورسز کو بھی فوری الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختوںخواہ کے شہر چارسدہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے چارسدہ کو خود کش حملے سے نشانہ بنایا۔ چارسدہ خود کش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ جبکہ 12 کے قریب افراد دھماکے کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوئے۔ اب پھر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کوئٹہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اب تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :