مدنی دستر خوانوں پر روزہ افطار کا سلسلہ پورا ماہ جاری رہیگا، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 مئی 2018 21:14

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے زون اور مخیر حضرات سے ملکر شہرکے مختلف مقامات پر 310مدنی دستر خوان لگائے ہیں ، رمضان المبارک کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے اِن مدنی دستر خوانوں پر روزہ افطار کیا، انہوں نے بتایا کہ اقبال زون میں37،عزیز بھٹی زون میں 29،داتا گنج بخش زون میں34،گلبرگ زون میں28،نشتر زون میں48،راوی زون میں32،سمن آباد زون میں30،شالیمار زون میں48،واہگہ زون میں12اور سیلانی کی جانب سی12مدنی دستر خوان لگائے گئے ہیں،ڈی سی نے کہا کہ ان مدنی دستر خوانوں پر روزہ افطار کا سلسلہ پورا ماہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی او انڈسٹری کو بھی ہدایت کی کہ وہ مدنی دستر خوانوں پر انتظامات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :