رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس اہلکار تعینات کر دئیے ، قاری عالم شیر

جمعرات مئی 21:14

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر لاہور قاری عالم شیر نے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے، اِن کی تعیناتی کا مقصد صارف کی مناسب چیکنگ اور انہیں واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد رمضان بازار میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے، پولیس کے اہلکار سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ڈیوٹیاںسرانجام دے رہے ہیں،ڈی سی نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کیلئے ہر شخص کی چیکنگ کرنے کے بعدرمضان بازار میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :