رواں مالی سال کے دوران 3لاکھ سے زائد جلنے اور خراب ہونیوالے میٹر تبدیل کیے گئے

جمعرات 17 مئی 2018 21:14

ملتان۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران فنی خرابی اور دیگر وجوہات کی بناء پر جلنے اور خراب ہونے والے 3لاکھ86ہزار735میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔ ان میں 3لاکھ73ہزار786سنگل فیز میٹرز، 12ہزار617تھری فیز میٹرز اور 332ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی2017؁ء سے اپریل2018؁ء کے دوران ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 47ہزار988، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 32ہزار617، وہاڑی سرکل میں 33ہزار716، بہاولپور سرکل میں 55ہزار869، ساہیوال سرکل میں 40ہزار51، رحیم یار خان سرکل میں 53ہزار454، مظفرگڑھ سرکل میں 61ہزار97، بہاولنگر سرکل میں 30ہزار324اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 31ہزار619مختلف کیٹگریز کے خراب اور جلے ہوئے میٹرز تبدیل کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :