احکامات نہ ماننے پر دوسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

جمعرات مئی 21:18

خانیوال۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سی ای او ایجوکیشن نے سیکرٹری تعلیم کے احکامات نہ ماننے پر دو سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 15مئی کو ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو لیٹر جاری کیا کہ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پی کے تحت کوئی پرائیویٹ سکول نہیں کھلے گا کوئی ٹیسٹ اور سمر کیمپ کی آڑ میں بھی سکول کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان ا حکامات کے باوجود سی ای او ایجوکیشن چوہدری اشفاق گجر نے سکول کھولے رکھنے پر گزشتہ روز دو سکولوں دی سٹی سکول اور سائنس سکول خانیوال کی رجسٹریشن منسوخ کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :