ضلع خانیوال میں رمضان المبارک کے سلسلے میں سکیورٹی پلان جاری

جمعرات مئی 21:18

خانیوال۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں رمضان المبار ک کے سلسلے میں پولیس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا ضلع بھر میں 513 سے زائد پولیس اہلکار مساجد امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجا م دیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ قومی رضاکار اور وولنٹئیرز بھی پولیس کی معاونت کریں گے رمضان بازاروں، شاپنگ سنٹرز اور مدنی دسترخوانوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںداخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گااہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :