محکمہ صحت سندھ کی ریٹائرڈ سینئر میڈیکل آفیسرز کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 21:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ صحت حکومت سندھ نے 7 اگست 2015ء سے 2 مارچ 2018ء کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے 127 سینئر میڈیکل آفیسر (جنرل کیڈر/میل) اور ان کا نمبر سینیارٹی لسٹ میں 1276 تک کو مطلع کیا ہے کہ وہ 10 یوم کے اندر اپنی اے سی آرز، گریڈ 18 میں ترقی کا لیٹر، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن، میٹرک کی سند، شناختی کارڈ اور پینشن بک کی تصدیق شدہ کاپیاں سیکشن آفیسر 6th فلور محکمہ صحت حکومت سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ نمبر 1 کراچی کے پاس جمع کروا دیں تاکہ ان کی ترقی کے معاملات کو دیکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔