سرگودھا،حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کیلئے طلباء سے بورڈ کی انرولمنٹ فیس ختم کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 21:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کیلئے طلباء سے بورڈ کی انرولمنٹ فیس ختم کر دی،ذرائع کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم 25 مئی سے لیکر 8جون تک نویں جماعت میں رجسٹریشن کے لئے سنگل فیس کے ساتھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کی اجائے گا، سرگودھا بورڈ کے مطابق طلباء سے انرولمنٹ فیس کی مد میں 800 روپے جبکہ پراسیسنگ فیس کی مد میں 395 روپے وصول کئے جائیں گے، حکومتی احکامات کے مطابق سرکاری سکولوں کے طالب علموں سے 800 روپے فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم ان طلباء کو 395 روپے پراسیسنگ فیس جمع کروانی ہو گی،