سرگودھا،گرمیوں کی چھٹیوں میں حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ ،عمل درآمد نہ کرنے والے سکولز مالکان کے خلاف قانونی کارائی اور بھاری جرمانے

جمعرات 17 مئی 2018 21:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) گرمیوں کی چھٹیوں میں حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ ،عمل درآمد نہ کرنے والے سکولز مالکان کے خلاف قانونی کارائی اور بھاری جرمانے، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تمام نجی اداروں کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمنشر صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہے اس ضمن میں محکمہ ایجوکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفسرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں قائم تمام تر نجی تعلیمی داروں کو اس بات کا پابند کریں کے وہ چھٹیوں کے ایام میں ادارے نہ کھولے اور طالب علموں کو سکول آنے پر مجبور نہ کریں ،چھٹیوں میں ادارے کھلنے والو ں کے خلاف کاراوئی کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے جو ایسے تمام ادارے جو چھٹیوں کے ایام میں کھلے ہونگے ان کے خلاف سخت قانونی کروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جارمانے بھی کرے گی،

متعلقہ عنوان :