نواز شریف عوامی لیڈر ،عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں،شیخ سلمان سرور

اقتدار میں ہوں یا نہیں عوام انہیں پسند کرتی ہے ،شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں موجودہ حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے ،مید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1

جمعرات مئی 21:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1پاکستان مسلم لیگ(ن) شیخ سلمان سرورنے کہا ہے کہ محمدنواز شریف عوامی لیڈر ہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں کوئی طاقت ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ عوامی لیڈر ہیں اقتدار میں ہوں یا اقتدار میں نہیں ہوں عوام انہیں پسند کرتی ہے شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں موجودہ حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف مقبول لیڈر بن رہے ہیں وہ جہاں بھی جاتے ہیں عوام ان کا شاندار استقبال کر رہے ہیں مسلم لیگ ن اور نواز شریف ، شہباز شریف ترقی کا دوسرا نام ہے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے دھرنا دینے والوں اور لاک ڈائون کرنے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بے مثال کار کر دگی دیکھی شیخ سلمان سرور نے کہا کہ مخالف قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو اسی لیے وہ تر قیاتی کاموں میں روڈے اٹکا رہے ہیں نواز شریف نے اس قوم کو سی پیک جیسا منصوبہ دے کر پاکستان کو ایک مضبوط معاشی ملک بنا دیا ہے موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے عوام کی تر قی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا تبدیلی کے دعویداروں نے جھوٹ اور یو ٹرن کے ریکارڈ قائم کیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے کی طرح مضبوط ہو گی خادم اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر وائے موجودہ حکومت نے نا مساحد حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی رہا میں گامزن کیا عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا شریف برادران نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے عوام کو طبعی سہولتوں کے لیے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور حالات فراہم کیے ملتان ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں کی تعداد عوام مستفید ہو رہے ہیں عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ آئندہ عوام انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ڈالے گئے جھوٹا پرا پیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کرے گے انتخاب میں فتح حاصل کر کے عوام کی خدمت کا سفر تیزی سے آگے بڑھائے گیے موجودہ دور میں عوام کے درینہ مسائل حل ہوئے شریف بردران نے ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی زند گی وقف کر دی ہے۔