لاہور، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ماہ رمضان میں کیسز کی سماعت صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوا کرے گی

جمعرات 17 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ماڈل ٹائون کچہری ، ضلع اور کینٹ کچہری سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ماہ رمضان میں کیسز کی سماعت صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوا کرے گی۔ ماہ رمضان میں عدالتی وقت کے شیڈول کی کاپی تمام عدالتوں کو موصول ہو گئی۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میں ماتحت عدلیہ میں وقت صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوا کرے گا ۔عدالتی اوقات میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام عدالتوں کے باہر چسپاں کر دی گئی۔پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو عدالتی وقت صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ہو گا۔جمعہ کے دن عدالتی وقت صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کی ٹائمنگ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔