لاہور،سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مجرم کو تین سال قید اور سات ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات مئی 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مجرم کو تین سال قید اور سات ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے مجرم جاوید کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا۔مجرم کے خلاف 2017 میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پیش وار کاروبار کرتا ہے۔

ملزم کے خلاف لاہور کے متعدد تھانوں میں منشیات کے مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جاوید کو بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد مجرم کو تین سال قید اور سات ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔