لاہور، سانحہ ماڈل ٹاون مقدمہ میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند،سماعت کل تک ملتوی کر دی

جمعرات مئی 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون مقدمہ 510/14 میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔گواہوں تحسین سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کا بیان قلمبند کیا گیا۔۔پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک آئندہ سماعت پر استغاثہ کیس میں مدعی جواد حامد کے بیان پر مزید جرح کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے باعث وکلا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی۔سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔510 /14 مقدمہ میں 60 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :