لاہور، ڈسٹرکٹ سیشن جج عابد حسین قریشی نے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کے ہمراہ پہلے روزے ہی ماڈل ٹاون کچہری کا دورہ کیا

جمعرات 17 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کے ہمراہ پہلے روزے ہی ماڈل ٹاون کچہری کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے جیل سے آئے ملزم قیدیوں سے تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

سیشن جج نے بخشی خانہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ایک ایک ملزم قیدی سے اسکے کیسز کی تفصیلات پوچھی۔سیشن جج عابد حسین قریشی نے بخشی خانہ انچارج کو رمضان میں ملزموں کو مکمل سہولیات دینے کا حکم دے دیاانکا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اوقات میں بخشی خانے کے پنکھے ایک منٹ میں بند نہ ہوں۔سیشن جج نے معمولی نوعیت کے کیس کے 9 ملزموں کے کیسز میں جلد فیصلہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :