تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے، اسد قیصر

تمام پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی

جمعرات مئی 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک خصوصاًخیبرپختونخواکو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ۔عوا م باشعور ہو گئے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانت دارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ عوام کا جوش وخروش اس امرکا غمازی ہے کہ آئندہ ملکی سطح کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوامیں بھی پی ٹی آئی کی مضبوط حکومتیں قائم ہوںگی۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں صوابی میں میگاپراجیکٹس کا اجراء کیاگیاجس کے باعث صوابی کی محرومیوں کا آذالہ کرکے اسے ایک مثالی ضلع بنادیاگیاہے اور دوسرے جانب ضلع میں خوشحالی کا نیادور شروع ہوا ہے انہوںنے ان خیالات کااظہار ضلع صوابی کے موضع غریب آبادمنیری پایان ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستحفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔سپیکر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ ادوار میں اس حلقے سے منتخب ہونے تمام ممبران اسمبلی کے ترقیاتی کاموںاور میرے ترقیاتی منصوبوں کا مقابلہ کیاجائے تو ثابت ہو جائے گاکہ ان تمام ممبران اسمبلی سے میرے منصوبے زیادہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ کھوکھلے نعرے بازی اور جھوٹ ومنافقت کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوام میں سے ہیںاور عوام کے دکھ درد بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔انہوںنے مخالف پارٹیوں کو ان کے ساتھ کھلے عام مناظرہ کرنے کی دعوت دے دی تاکہ عوام اور اصل حقائق پتہ چل سکیںاور عوام پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کھل کا واضح ہوجائے ۔انہوںنے کہا کہ عوام نے سابقہ ممبران اسمبلی کے کارکردگی اچھی طرح دیکھ لی ہے امید ہے کہ اب عوام عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن)اور مذہبی جماعتوں کی چرب زبانی میںنہیں آئیں گے ۔

ٰ اے این پی کے وزیراعلیٰ نے صوابی کے عوام پر اپنے دروازے بندکر رکھے تھے ،رشوت ، ایذی لوڈ اور اقرباء پروری کا بازار گرم کر رکھا تھا ،نوکریاں غریب عوام پر بک رہی تھیں اس طرح مسلم لیگ نے پہلے دورمیں گدو ن کی مراعات چھین لی اور دوسرے دورمیں صوابی کا پانی چوری کرکے غازی بروتھاڈیم کا پاور ہاؤس پنجاب میں قائم کیا اور لوگوں کو بے روزگارکیا جبکہ ایم ایم اے نے مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کوئی بھی اسلامی قانون سازی نہ کرکے عوام سے وعدہ خلافی کی ایم ایم اے نے اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کے خواہشمند ہے جس میں وہ کھبی کامیاب نہیںہو سکے گی ۔

انہوںنے کہا کہ وہ سیاست خدمت کے جذبے کے تحت کررہے ہیںاور اپنے لوگوں اور مٹی سے وفاکرتے رہیںگے ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ دور میں نوجوانوں کو روزگار دینے میں بھر پورتوجہ دوں گااور ضلع صوابی سے بے روزگاری کا خاتمہ آئندہ ان کے ترجیحات میں اولین حیثیت کی حامل ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ ضلع صوابی کے ہر بے روزگار عزت دار روزگار فراہم کرنے میں کوئی رقیقہ فرد گذاشت نہیں کروں گا ۔انہوںنے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ابھی تک جدوجہد شروع کردیں کیونکہ آ پ کا مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابسطہ ہے ۔