ڈیرہ ، ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کی جانب سے عوام الناس میں شعوراور آگاہی مہم کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا اہتمام

جمعرات مئی 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان، ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کی جانب سے عوام الناس میں شعوراور آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نمبرایک ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباء کے لئے ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیاجس میں سکول انتظامیہ اور طلبا ء کو ریسکیو 1122کے قیام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر شہری بغیر خوف و خطر ریسکیو 1122کیطرف سے مہیا کی جانے والی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ارشد اقبال کی خصوصی ہدایت پر میڈیکل انسٹرکٹر نورعلی خان اور اعزاز محمود نے طلباء کو بخار سے لیکر دل کا دورہ پڑنے،گلے میں کچھ پھنس جانا،کرنٹ لگنا، مرگی،سانپ کاڈسنا،ہڈی کا ٹوٹنا اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اور ایمرجنسی کی صورت میں بے ہوش یا زخمی مریض کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی تدابیر بتائیں اور اس کاعملی مظاہر ہ بھی کیا ۔اس موقع پر تربیتی سیشن میں موجود سٹاف نے ریسکیو 1122کی سہولیات اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے دی جانے والی معیاری تربیت پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیااور ریسکیو 1122کی سہولیات اور آگاہی مہم کا حصہ بننے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :