کوئٹہ، کلی الماس آپریشن کے دوران زخمی اہلکار سید ثنا اللہ خالق حقیقی سے جاملے

شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

جمعرات 17 مئی 2018 21:27

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے دوران زخمی ہونیوالے اے ٹی ایف کے اہلکار سید ثناء اللہ شاہ خالق حقیقی سے جاملے ،شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید سید ثنا اللہ شاہ کی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال احمد کاکڑ، ڈپٹی میئر میٹر وپولیٹن محمد یونس بلوچ ، پولیس اورایف سی کے آفیسران کے علاوہ سول نوجوانوں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ سید ثنا اللہ شاہ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نو ش کیا جوکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان ہی شہادتوں کی بدولت معصوم اور بے گناہ شہریوں کوتحفظ ہوا۔بعد ازاں انہوںنے شہد ا کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔