کوئٹہ،بعض اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے ایما پر ملک اور صوبے میں دہشت و بر بریت کی فضا قائم کر رکھی ہیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ کے ہزاروں بیگناہ شہریوں کے قتل عام،ہزارہ قوم کی نسل کشی سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ آفیسروں و اہلکاروں،پولیس و دیگر سرکاری ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ایسے ہی فسادی مراکز ملوث ہیں،بیان

جمعرات 17 مئی 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ شہر اور گرد نواح میں موجود فسادی مراکز و تربیت گاہوں کے خاتمہ کو امن و امان کے قیام کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے ہزاروں بیگناہ شہریوں کے قتل عام،ہزارہ قوم کی نسل کشی سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ آفیسروں و اہلکاروں،پولیس و دیگر سرکاری ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ایسے ہی فسادی مراکز ملوث ہیں،جو عالمی طاقتوںبعض اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے ایما پر ملک اور صوبے میں دہشت و بر بریت کی فضا قائم کر رکھی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ایک علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سکیورٹی اداروں سے مقابلے میں ثابت ہوا، کہ بڑے پیمانے پر فسادپھیلانے والے عناصر کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں موجود ہیں اس واقعے میں بڑے اور چھوٹے فسادیوں کی ہلاکت اور مقابلے میں سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ آفیسر کی شہادت کا واقعہ بھی رونما ہواہے،گزشتہ روز اس سے پہلے کے کئی واقعات جس میں فسادیوں نے باقاعدہ طور پر سکیورٹی فورسزوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مدمقابل آکر ریاست اور اسکی رٹ کو ہمیشہ چیلنچ کرتا رہا ہے ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس مائنڈسیٹ کے لوگوں پر کبھی اور کسی صورت اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں قوم کے ہزاروںبچے،خواتین،تاجر،کاروباری طبقہ،محنت کش،مسافروں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نسل کشی کا شکار ہو چکے ہیں،جبکہ کوئٹہ کے وکلا برادری کی بڑی تعداد سرکاری ملازمین،سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی قمیتی جانیں اس دہشتگردی اور پراکسی جنگ میں قربان ہو گئے ہیں،اس جنگ میں فتح اور قیام امن کو یقینی بنا کر عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت اور اسکے ادروں کی ذمہ داری ہے جس سے کسی طرح حکومت اور اداروں کو مبرا نہیں کیا جا سکتا۔

پارٹی اور کوئٹہ کے شہریوں کو توقع ہے ہ ادارے اپنی زمہ داریوں و فرائص کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید کرنل کے قاتلوں کے نیٹ ورک اوراس فسادی عمل میں ملوث تمام انتہا پسندوں کے خاتمہ کو یقینی بنا کر صوبے کے ہزاروں خاندانوں کو انصاف فراہم کریںگی۔