کوئٹہ،فیڈریشن نے ہر قسم کی صعوبتیں اور ظلم برداشت کیا ہے،پشتون ایس ایف

رکن اپنے سرگرمیاں تنظیم کے مفاد ،ملی وحدت اور ایک نظریہ کے تحت جاری رکھے ہر اس عمل کی مخالفت کریں جو کہ تنظیم اور ادارے کے لیے باعث نقصان ثابت ہو، بیان

جمعرات مئی 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا کہ فیڈریشن نے ہر قسم کی صعوبتیں اور ظلم برداشت کیا ہے مگر کبھی بھی اپنے اصولی فیصلوں پر سمجھوتہ نہیں کی ہر وقت طلبا کے جائز مطالبات اور حقوق کی جنگ لڑی ہے ملکی اور بین الاقوامی حالات پر مدنظر رکھتے ہوئیں اپنا سیاست کرتا آرہا ہے اور فیڈرشین کے منشور میں یہ رہا ہے کہ رکن اپنے سرگرمیاں تنظیم کے مفاد ،ملی وحدت اور ایک نظریہ کے تحت جاری رکھے ہر اس عمل کی مخالفت کریں جو کہ تنظیم اور ادارے کے لیے باعث نقصان ثابت ہو دنیا کی بدلتی ہوئی حالات کو مدنظر رکھ کر آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھے اور فخر افغان باچاخان کے اس اصولی فیصلوں کے نقش قدم پر چلنے کی جدوجہد کریں کیونکہ ہر وہ قوم یا معاشرہ تب ترقی کر سکتا ہے جب وہ تعلیمی میدان میں سرخرو رہیں اور قلم کو بطور ہتھیار استعمال کریں اور معاشرے کو ایک اچھے ڈاکٹر اور انجینئر دیں ہی باچاخان کا مقصد تھا اور فیڈریشن کا بھی ہی اغراض ہے اور تنظیمی حوالے سے بہت جلد ہر ضلع میں ایک پروقار پروگرام ہوگا جو کہ عید کے بعد پروگرام باقاعدہ شیڈول جاری کریں گے اور ضلع کے تمام بنیادوں یونٹوں کو یدایت دی جاتی ہے کہ وہ ابھی سے پروگرام کے لیے تنظیمی دائرے کے اندر اپنی کوششیں تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :