Live Updates

مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والا وہ شہر جہاں تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میں آگئی

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والا وہ شہر جہاں تحریک انصاف کلین سوئپ ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ منور احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں 23سالوں میں اس جماعت نے یہ مقام حاصل کیا ہے کہ آج ہر سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔ وہ جمعرات کے روز اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ راجہ منور احمد نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پس منظر میں پاکستان تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں ضلع چکوال کی چھ نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

اگر پارٹی صحیح امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے تو یہ ممکن دکھائی دیتا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد چکوال کی مضبوط ترین سیاسی شخصیت سردار غلام عباس نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ غلام عباس نے اپنے پورے گروپ کے ہمراہ ن لیگ کو خیر آباد کہا۔ ذرائع کے مطابق غلام عباس کی اب تحریک انصاف میں شمولیت کے واضح امکانات ہیں۔ سردار غلام عباس اور ان کے گروپ کی شمولیت سے تحریک انصاف یقینی طور پر چکوال سے کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات