پہلے ناصر عباسی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد چٹہ موڑ کرکٹ کلب نے جیت لیا

جمعرات مئی 21:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پہلے ناصر عباسی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد چٹہ موڑ کرکٹ کلب نے جیت لیا فائنل میں دو ٹیمیں پہنچیں جن میں چٹہ موڑ کرکٹ کلب اور گرین کرکٹ کلب بھوربن روات کے درمیان فائنل مقابلہ کرکٹ سٹیڈیم روات بھوربن میںکھیلا گیا پہلے کھیلتے ہوئے گرین کرکٹ کلب نے 136 سکورکئے جبکہ چٹہ موڑ کرکٹ کلب 19 اور وں میں ٹارگٹ پورا کرکے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ،راولپنڈی اور مری سمیت 20 ٹیموں نے حصہ لیا مہمانان خصوصی مرحوم ناصر عباسی کے والد محترم ،انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق اور چیئرمین سہربگلہ نے ونر اوررنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ،اس موقع پر سینئر نائب صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری شہزادرشید ،اہل علاقہ او رکھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں میچ دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :