اسلام آباد،پلاٹ کی جعلی دستاویزات تیار کر کے 90لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

جمعرات 17 مئی 2018 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پلاٹ کی جعلی دستاویزات تیار کر کے 90لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد حنیف نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ کامران اور شوکت نے پلاٹ کی جعلی دستاویزات تیار کر کے مجھ سے رقم 90لاکھ روپے وصول کی۔ رقم واپسی کے بدلے مذکورہ مالیت کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :